اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ورجن اٹلانٹک ایئرویز کا پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ورجن اٹلانٹک ایئرویز نے پاکستان کیلئے نئی پروازوں کے آغاز کیلئے تیار کرلی، چیف کمرشل آفیسر جوہا جارونین کا کہنا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد دونوں ہی مشہور منزلیں، اپنے جہاز پر مسافروں کے استقبال کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ورجن اٹلانٹک ایئرویز نے لندن اور مانچسٹر سے پاکستان کیلئے نئی پروازوں کے آغاز کیلئے تیار کرلی ، مسافر ورجن اٹلانٹک ائرویز کی اپر کلاس، پریمیم اور اکانومی لائٹ مناسب پیش کش سے لطف اندوز ہوں گے۔

نئی سروس کا مقصد برطانیہ اور امریکہ میں مقیم شہریو ں کو بہتر ین سہو لیات فراہم کر نا ہے ، کوڈ شیئر اور انٹر لائن شراکت داروں کے ذریعہ بھی یورپی اور شما لی امریکہ کے مقامات سے رابطے دستیاب ہوں گے۔

ورجن اٹلانٹک ائر ویز مسافروں کے علا وہ ایک تیز، موثر کارگو سروس کیلئے نئے مواقع کی پیش کش کرے گا۔

چیف کمرشل آفیسر جوہا جارونین کا کہنا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد دونوں ہی مشہور منزلیں، اپنے جہاز پر مسافروں کے استقبال کے منتظر ہیں، برطانیہ جانے اور آنے کیلئے نان سٹاپ پروازیں ہو ں گی، مسافروں کی صحت کی حفاظت کیلئے اعلی معیار کے اقدامات کو یقینی بنانا گیا ہے ۔

جوہا جارونین نے مزید کہا کہ کسٹمر کی مانگ کو دیکھ کر اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کا منصوبہ بنا یا تا کہ لو گو ں کو بہترین سفری سہو لیات مہیا کی جا سکیں۔

بر طانیہ کے قائمقام ہا ئی کمشنر ایلیسن بلیک برن کا کہنا ہے کہ ورجن اٹلانٹک کا پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنا روازانہ کی بنیاد پر سفر کر نیوالوں کیلئے با عث مسرت ہیں ، ائر ویز کا خیر مقدم کر نے کے منتظر ہیں ، اس سے دونو ں ممالک میں تجاوتی روابط کو فرو غ ملے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں