ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

محمد حفیظ تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

سنچورین: سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کل پروٹیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سنچورین میں ورچوئل کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے پہلےٹی ٹوئنٹی میں بھی ٹیم کا حصہ تھا اور کل میں اپنےکیریئرکا100 واں میچ کھیلنےجارہا ہوں، خواہش ہے کہ میرے100ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کامیابی حاصل کرے۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ میں دو ہزار انیس کے بعد سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیلئے دستیاب ہوں مگر مجھے صرف مختصر فارمیٹ میں کھلایا گیا، اس کے باوجود میں اپنے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سفر سےمطمئن ہوں۔

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سےمتعلق محمد حفیظ نے کہا کہ پانچ روزہ کرکٹ سے میں نے اپنی مرضی سے ریٹائرمنٹ لی تھی، مجھ پر کوئی دباؤ نہ تھا۔

پروفیسر کے نام سے ٹیم میں مشہور آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری ٹیم بہت اچھی فارم میں ہے، امیدہے کہ پروٹیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتیں گے، پاکستانی اوپنر فخر زمان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ میچز میں فخر زمان نے جس طرح پرفارم کیا وہ مثالی ہے۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ 99 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، جہاں 14 نصف سینچریوں کی مدد سے وہ 2323 رنز اسکور کرچکے، مختصر فارمیٹ میں پروفیسر کا بہترین انفرادی اسکور 99 رنز ناٹ آؤٹ ہے جو انہوں نے

مختصر فارمیٹ میں محمد حفیظ نے 54 کھلاڑیوں کو اپنے شکار کررکھا ہے، ان کی بہترین بولنگ دس رنز کے عوض چار کھلاڑی کو آؤٹ کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں