اشتہار

پاکستان اور آئی ایم ایف کے ورچوئل مذاکرات ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات کل تک ملتوی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات آئی ایم ایف کی درخواست پر ملتوی کیےگئے۔ آئی ایم ایف نےایم ای ایف پی کا جائزہ لینے کے لئے وقت مانگا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پیشگی شرائط پر عمل کا جائزہ لینے کے بعد مذاکرات کرے گا۔

- Advertisement -

وزارت خزانہ کے مطابق پرُامید ہیں اگلے ہفتے آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔ آئی ایم ایف کیساتھ پروگرام کی بحالی کےلئے معاہدہ آئندہ ہفتے ہی ہو سکےگا۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان 7 ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کے نویں جائزے کی تکمیل کے لیے ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔

یاد رہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ایم ای ایف پی کا ڈرافٹ مل گیا ہے ، پاکستان کواس جائزےکےبعد1.2ارب ڈالرملنےکی توقع ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹوقسط جاری کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں