تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‘وائرس نے حملے کا انداز بدلا،ہمیں دفاع کے طریقے بدلنا ہوں گے’

لندن : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کرونا وائرس نے حملے کا انداز بدلا ہے، لہذا ہمیں دفاع کے طریقے بدلنا ہوں گے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کرونا وائرس کی نئی قسم کے منظر عام پر آنے کےبعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس میں تبدیلی کے باوجود ویکسین سے مزاحمت نہیں کرسکے گا۔

بورس جانسن نے کہا کہ وائرس نے حملے کا انداز بدلا ہے لہذا ہمیں دفاع کا طریقہ کار بدلنا ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی ہیئت میں تبدیلی اور گردونواح میں دیکھی گئی ہے اور ہیئت میں تبدیلی کے باعث کرونا وائرس زیادہ تیزی سے منتقل ہورہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مہلک وبا کرونا وائرس میں 23 تبدیلیاں نوٹ کی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کویت نے بھی برطانیہ پر سفری پابندی عائد کردیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرس کی ہیئت میں تبدیلی کے باعث کرونا کیسز کی تعداد میں یک دم اضافہ ہوگیا،جس کے باعث متعدد یورپین ممالک نے برطانیہ سے آمد و رفت معطل کردی۔

Comments

- Advertisement -