جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وشال ددلانی کا کنگنا رناوت کو تھپڑ جڑنے والی خاتون اہلکار کیلیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے نامور گلوکار اور میوزک کمپوزر وشال ددلانی نے اداکارہ و نو منتخب رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو تھپڑ جڑنے والی خاتون سکیورٹی اہلکار کیلیے بڑا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وشال ددلانی خاتون سکیورٹی اہلکار کے دفاع میں کھل کر سامنے آگئے اور انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں خیالات کا اظہار کیا۔

وشال ددلانی نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ میں تشدد کو کبھی سپورٹ نہیں کرتا لیکن میں اس خاتون سکیورٹی اہلکار کے غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اگر ان کے خلاف کوئی بھی ایکشن لیا گیا تو میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ ان کے پاس دوسری نوکری ہو جسے وہ قبول کرے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پر خاتون سکیورٹی اہلکار نے کنگنا رناوت کو تلاشی کے دوران تھپڑ رسید کیا تھا جس کی وجہ بھی سامنے آئی ہے۔

واقعے کے بعد ان کو معطل کر دیا گیا تھا اور اب وہ قانونی کارروائی کا سامنا کر رہی ہیں۔

خاتون اہلکار کی شناخت کلوندر کور کے نام سے ہوئی جنہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ ماضی میں کنگنا رناوت نے کسانوں سے متعلق متنازع بیان دیا تھا جب میں نے ایئرپورٹ پر اداکارہ کو دیکھا تو مجھے وہ بیان یاد آگیا پھر مجھے شدید غصہ آیا اور میں نے انہیں تھپڑ مارا۔

ان کا کہنا تھا کہ کنگنا رناوت نے بیان دیا تھا کہ کسان احتجاج میں 100 روپے کیلیے بیٹھے ہیں، جب کنگنا رناوت نے یہ بیان دیا تھا تو میری والدہ بھی اس احتجاج میں موجود تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں