ریاض: سعودی عرب میں وژن 2030 کے تحت ڈیجیٹل گیمز کیلئے ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں یہ ایسوسی ایشن ڈیجیٹل گیمز کے ضابطہ اخلاق متعین کرے گی، یہ ناصرف سعودی عرب بلکہ دیگر خلیجی ممالک کے لیے منفرد ادارہ ہے، ڈیجیٹل گیمز کے ماہرین کا ایک گروپ اس تنظیم کا حصہ ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل گیمز کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔
ڈیجیٹل گیمز ایسوسی ایشن کے بانی اور گیمز انڈسٹری کے تکنیکی گروپ کے رہ نما انجینیر حسین الجریبی کا کہنا ہے کہ اس ادارے کو مختلف پیشہ ورانہ تخلیقی شعبوں اور وزارت مواصلات کی نگرانی میں چلایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں ڈیجیٹل گیمز کی ترقی اور اس ضمن میں متعدد کمپنیوں کا قیام مذکورہ سیکٹر کو بڑے تفریحی پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا ہے۔
حسین الجریب کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ایسی تنظیم کی داغ بیل ڈالی ہے جو ڈیجیٹل گیمز کے شعبے میں ماہرین کی خدمات فراہم کرے گی اور اس سے الیکٹرانک گیمز میں دلچسپی رکھنے والے مردو خواتین کو رہ نمائی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کا مقصد معاشرے کے افراد میں ڈیجیٹل گیمز کھیلنے کے بارے میں شعور اجاگر کرنا، اس میں دلچسپی رکھنے والے اور اس کی صنعت کے شعبے میں کام کرنے کے خواہش مند افراد کو سپورٹ کرنا ہے۔
تنظیم کے بانی کا مزید کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کے تحت اہم اقدامات اٹھائیں گے۔