تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وژن 2030: میٹھے پانی سے متعلق سعودی عرب کا اہم اقدام

ریاض : سعودی حکومت نے وژن 2030 کے تحت میٹھے پانی کا منفرد منصوبہ شروع کردیا، جو سورج کی روشنی اور ہوا سے کام کرے گا۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی نے اپنی نوعیت کے پہلے میٹھے پانی کے منفرد پلانٹ کا افتتاح کیا ہے جو قدرتی ماحول کے لیے تحفظ کےلیے کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی نے یہ منصوبہ میٹھے اور صاف پانی کی فراہمی کےلیے کام کرنے والی انٹرنیشنل کمپنی ’سورس گلوبل‘ کے تعاون سے شروع کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمسی توانائی سے واٹر فلٹرپلانٹ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس کی پیداواری گنجائش 20 لاکھ گیلن ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس مارچ میں سعودی حکومت نے وژن 2030 کے تحت ‘میڈ ان سعودیہ’ مہم کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد مقامی مصنوعات اور خدمات کو فروغ دینا ہے۔

وژن 2030: سعودی حکومت کا ایک اور بڑا اقدام

سعودی عرب میں موجود وہ کمپنیاں جو اس اقدام کا حصہ بننا چاہتی ہیں وہ ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتی ہیں، جس کے بعد متعلقہ ادارہ قوائد وضوابط کے مطابق درخواستوں کی اہلیت جانچے گا۔

Comments

- Advertisement -