دبئی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث افریقی سیاح کو سزا سناتے ملزم کو ٹرائل پر بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے گذشتہ روز انسداد منشیات کیس کی سماعت کرتے ہوئے سیاہ فارم افریقی شخص کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ٹرائل پر بھیج دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ افریقی ملک کیمرون سے تعلق رکھنے والا ملزم رواں برس 12 جون کو وزٹ ویزے پر دبئی آیا تھا۔
عدالت میں پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 26 سالہ افریقی شخص کو عالمی ہوائی اڈے پر تعینات انسداد منشیات سیل کے اہلکاروں نے شک کی بناپر روک کر تلاشی لی مذکورہ ملزم کے سامان سے ٹراما ڈول (پین کلر) کی 1887 گولیاں برآمد ہوئی تھی۔
پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 26 سالہ ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی پولیس کی جانب سے ملزم کے ٹیسٹ کروائے تھے جس کی رپورٹ مثبت ہیں، عدالت نے رپورٹ دیکھنے اور پبلک پراسیکیوٹر کا مؤقف سننے کے عدالت 9 اگست کو ملزم کو سزا سنانے کا اعلان کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
دبئی: منشیات اسمگلنگ کے جرم میں نائجیرین شخص کو 10 برس قید کی سزا
یاد رہے کہ چند روز قبل متحدہ عرب امارات کی عدالت نے دبئی کے بین الااقوامی ہوائی اڈے سے گرفتار ہونے والے نائجیرین مسافر کو منشیات اسمگلنگ کرنے کے جرم میں 10 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم سنا دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا 33 سالہ نائجیرین شخص کو کسٹم پولیس نے دبئی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 26.6 کلو منشیات اسمگل کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا، جو رواں برس 3 مارچ کو وزٹ ویزے پر دبئی آیا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں