اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

یہ سبزیاں کھائیں اور خود کو فریکچر سے بچائیں

اشتہار

حیرت انگیز

عمر ڈھلنے کے ساتھ ساتھ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہونا شروع ہوجاتی ہے جس کے باعث معمولی چوٹ بھی فریکچر کا سبب بن سکتی ہے تاہم اب ماہرین نے خوشخبری سنادی ہے۔

ایک تحقیقی سروے میں لگ بھگ 1400 خواتین میں ہڈیوں کے فریکچر اور وٹامن کے ون کے درمیان تعلق کو دیکھا گیا ہے۔ عمر رسیدگی میں ہڈیاں ٹوٹنے سے زندگی شدید متاثر ہوتی ہے۔ بالخصوص کولہے کی ہڈی ٹوٹنے سے معذوری، محتاجی اور خود زندگی بھی داؤ پر لگ جاتی ہے۔

ایڈٹھ کووان یونیورسٹی میں غذائیات اور صحت کے ماہرین نے دیگر اداروں کے اشتراک سے 1400 سے زائد خواتین کا مسلسل چودہ سال تک مطالعہ کیا اور وہ یہ سبز پتوں والی سبزیوں کی خصوصیات جاننے میں کامیاب رہے۔

مطالعے سے معلوم ہوا کہ اگر عمر رسیدہ خواتین ومرد روزانہ سو مائیکروگرام وٹامن کے سپلیمںٹ کھائیں تو وہ ایک سو پچیس گرام ہرے پتوں والی سبزیوں کے برابر ہوتا ہے، جس کے باعث ڈھلتی عمر میں ان میں فریکچر ہونے کا خطرہ ان کے مقابلے میں 31 فیصد تک کم ہوجاتا ہے جو صرف 60 مائیکروگرام روزانہ وٹامن کے ون استعمال کرتے ہیں۔

تاہم ماہرین نے زور دیا ہے کہ روزانہ صبح شام 75 گرام وٹامن کے ون والی سبزیاں اور پھل کھانا ہی سب سے بہتر عمل ہے اور اسی سپلیمںٹ ادویہ کی بجائے انہیں استعمال کرنا مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ وٹامن کے ون کو فائلوقوئنائن بھی کہا جاتا ہے جو بروکولی (شاخ گوبھی)، سبز لوبیا، کیل، چولائی اور پالک وغیرہ میں عام پائی جاتی ہے، اس کے علاوہ کیوی، مگر ناشپتی اور خشک آلوچہ میں بھی یہ وٹامن ہوتا ہے جو نہ صرف خون کو گاڑھے پن سے روکتا ہے بلکہ ہڈیوں کو مضبوط بناکر ان کی حفاظت بھی کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں