بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی زندگی میں بوڑھے شخص کی کہی بات بالکل درست ثابت ہوئی لیکن وہ اچانک غائب ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویویک اوبرائے نے کہا کہ جب وہ ایک سال کے لیے ملک کے جنوب میں چلے گئے تھے اور 2004 کے سونامی کے بعد انہوں نے لوگوں کی امدادی کاموں میں مدد کی لیکن وہ ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر مشکل وقت سے گزر رہے تھے اور والدہ نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ خود کو دوسروں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کردیں۔
انہوں نے کہا کہ وہاں ایک مشہور مندر ہے جہاں میں نے ایک بہت ہی انوکھا تجربہ کیا، میں ذہنی طور پر بہت پریشان تھا، مجھے مسائل تھے، میں نے زندہ بچ جانے والوں کے درمیان خیمہ لگایا اور ان کے ساتھ رہا، کسی نے مجھے مندر جانے کا مشورہ دیا میں وہاں جاکر ایک سفید داڑھی والے بوڑھے شخص سے ملا اس نے صرف دھوتی پہن رکھی تھی اس نے مجھے بلایا۔
اداکار کے مطابق اس نے مجھ سے انگریزی میں بات کرنا شروع کی، میں الجھن میں تھا کیونکہ وہ مندر کے کونے پر بیٹھا تھا جس کی پیٹھ پر کچھ نہیں تھا، اس نے مجھے اپنے پاس بٹھایا اور چہرے کی طرف دیکھ کر کہا آپ بہت پریشان ہیں، آپ بدقسمتی کے دور سے گزر ہے ہیں اور اس لیے آپ کو یہاں اس مندر بھیجا گیا ہے، مالی نقصان کا بھی سامنا ہے لیکن آپ خوش نصیب ہیں جو پیسہ آپ کا ضائع ہونے والا تھا آپ نے یہاں امدادی کاموں پر خرچ کیا، یہ تمہارا کرما ہے اور تم اس کا فائدہ اٹھاؤ گے۔
بوڑھے آدمی نے ویویک کو کچھ ہدایات دیں اور اداکار ان پر عمل کرنے چلے گئے، جب وہ واپس آئے تو بوڑھا غائب تھا، میں نے چوکیدار سمیت سب سے پوچھا کہ بوڑھا شخص کہاں گیا ہے تو وہ کہنے لگے کون سا بوڑھا، یہاں کوئی نہیں تھا، یہ سن کر میں دنگ رہ گیا۔
وویک نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ آیا وہ شخص حقیقی تھا یا نہیں۔ میرے نزدیک، وہ خدا کی طرح ہے، انہوں نے بعد میں انٹرویو میں مزید کہا کہ وہ اب رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں ہزاروں کروڑوں کے سودے کر رہے ہیں۔