بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے کا کہنا ہے کہ انڈسٹری کی ’لابی‘ نے انہیں کامیاب بزنس مین بنا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار ویویک اوبرائے نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ممبئی کی فلم انڈسٹری غیرمحفوظ جگہ ہے، ساتھیا اور کمپنی جیسی فلموں میں بہترین اداکار کرکے خود کو منوایا تھا اس کے باوجود کیریئر میں کام نہ ہونے جیسے مراحل سے گزرنا پڑا۔
اداکار نے بتایا کہ وہ مہینوں تک کام نہ ہونے کے باعث گھر پر بیٹھے رہے جبکہ وہ ہٹ فلموں میں کام کرچکے تھے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کی لابی پر پلان بی پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ بزنس مین بننا تھا، بزنس شروع کرنے کی وجہ لابی کو کاؤنٹر کرنا ہی تھا جو فلم انڈسٹری میں موجود تھی۔
ویویک اوبرائے کے مطابق ’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا‘ کی کامیابی کے باوجود وہ 14 سے 15 ماہ بغیر کام کے بیٹھے رہے تب انہوں نے فیصلہ کیا کہ کوئی کاروبار شروع کرنا ہے۔
اداکار نے کہا کہ میں نے 22 برس کے دوران 67 فلمیں کیں لیکن انڈسٹری میں آپ ایوارڈز جیتیں پھر بھی دیگر وجوہات کی وجہ سے آپ کو فلمیں نہیں ملتیں۔
واضح رہے کہ ویویک اوبرائے کے پاس پائپ لائن میں تین فلمیں ہیں اور اپنی فرم سولاتریو کی تشہیر کررہے ہیں جو لیبارٹری سے تیار شدہ زیورات فروخت کرتے ہیں۔