منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

روسی صدر مزید کتنے سال زندہ رہیں گے؟، اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: روسی انٹیلی جنس افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن کو ڈاکٹرز نے بتادیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ 3 سال مزید زندہ رہیں گے۔

برطانوی اخبار ڈیلی مرر کی رپورٹ کے مطابق روسی فیڈرل سکیورٹی سروس کے افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ 69 سالہ ولادیمیر پیوٹن کے کینسر کا مرض بڑھتا جارہا ہے اور ڈاکٹر نے انہیں بتادیا ہے کہ وہ 3 سال مزید زندہ رہیں گے۔

سابق افسر نے کہا کہ صدر پیوٹن سر درد کی بیماری میں بھی مبتلا ہیں اور ان کی بینائی شدید خراب ہو رہی ہے جس کی وجہ سے جب وہ ٹی وی  پر آتے ہیں تو انہیں ایک کاغذ کی ضرورت ہوتی ہے جس میں ہر چیز بڑے حروف میں لکھی ہوتی ہے تاکہ وہ پڑھ سکیں، انہوں نے کہا کہ وہ حرف اتنے بڑے لکھے ہوتے ہیں کہ ہر صفحہ پر صرف دو جملے ہی لکھے جاسکتے ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ روسی صدر پیوٹن کے کینسر اور پارکنسن (جس میں انسانی اعضاء آہستہ آہستہ کام کرنا بند کردیتے ہیں) بیماری میں مبتلا ہونے کی خبریں کافی عرصہ سے میڈیا کی زینت بن رہی ہے، تاہم ابھی تک ان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

گزشتہ ہفتے ان کی بیماری کی خبروں کو اس وقت تقویت ملی جب پیوٹن نے بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کے دوران انہیں عجیب و غریب طریقے سے پاؤں کو گھماتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیوٹن کو کینسر : اختیارات کس کو ملنے والے ہیں؟

دوسری جانب  روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اتوار کے روز صدر پیوٹن کے بیمار ہونے کی قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر بالکل ٹھیک ہیں اور ان میں کسی بیماری کی نشاندہی کرنے والی کوئی علامت نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں