تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

حلف برداری کی تقریب، ولادی میر پیوٹن نے چوتھی مرتبہ بطور روسی صدر حلف اٹھا لیا

ماسکو: روس کے دار الحکومت ماسکو میں سجی صدارتی حلف برداری کی تقریب جہاں ولادی میر پیوٹن نے چوتھی مرتبہ بطور روسی صدر حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں روس میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ولادی میر پیوٹن چوتھی بار روس کے صدر منتخب ہوئے تاہم آج انہوں نے حلف برداری کی خصوصی تقریب کے موقع پر باقاعدہ حلف اٹھا لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے ملک کے لیے بہتر خدمات کے عزم کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی کا مقصد روس کی ترقی ہے، ہم خطے کو عالمی سطح پر مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، خیال رہے کہ ان کی اس تقریب حلف برداری میں تقریباً پانچ ہزار مہمان مدعو کیے گئے تھے۔

ٹرمپ کا پیوٹن کو فون، صدارتی انتخابات جیتنے پر مبارک باد

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں صدارتی الیکشن میں ولادی میر پیوٹن چوتھی بار واضح برتری کے ساتھ صدر منتخب ہوئے تھے، انھوں نے الیکشن میں 74 فیصد ووٹ حاصل کیے اور اس جیت کے بعد وہ مزید 6 سال تک روس کے صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ولادی میر پیوٹن چوتھی بار روس کے صدر منتخب

واضح رہے کہ 65 سالہ ولادی میر پیوٹن 1999 سے وزیراعظم اور پھر صدر کی حیثیت سے روس کی سربراہی کررہے ہیں، ان کا دور اقتدار اٹھارہ برس پر محیط ہے اور صدارتی الیکشن کے نتائج کے مطابق پیوٹن کو گذشتہ صدارتی انتخابات کے مقابلے میں زیادہ ووٹ ملے ہیں جبکہ 2012 میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں انہیں 64 فیصد ووٹ ملے تھے۔

علاوہ ازیں ولادی میر پیوٹن کے بطور روسی صدر منتخب ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انہیں مبارک باد پیش کی گئی تھی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -