تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کیا شاہ ویر جعفری کے ولیمے میں ڈرائیورز اور گارڈز کا داخلہ بند تھا؟

حال ہی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والے معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے اپنی شادی کی وائرل ہونے والی تصویر پر وضاحت جاری کردی۔

یاد رہے کہ شاہ ویر جعفری فیشن ڈیزائنر عائشہ بیگ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، جس کی انہوں 24 اکتوبر کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے تصدیق بھی کی۔

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شاہ نے اہلیہ کے ساتھ شادی کی تصاویر بھی شیئر کی جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ ویر جعفری نے سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی جبکہ ان کی اہلیہ سرخ رنگ کا ‏عروسی لباس زیب تن کی ہوئیں ہیں۔

شاہ ویر کی پوسٹ پر لاکھوں مداحوں نے کمنٹس کیے اور نئی زندگی کی شروعات پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے بہتر مستقبل کی دعائیں بھی دیں۔

مزید پڑھیں: شاہ ویر جعفری رشتہ ازدواج میں منسلک

انٹرنیٹ پر اس حوالے سے ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، جو شاہ ویر کی تقریب کی ہے۔

اس تصویر میں شاہ ویر اپنی اہلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور پیچھے ایک ہدایت نامہ نظر آرہا ہے، جس پر لکھا ہے کہ ’تقریب کے دوران ڈرائیورز اور گارڈز کا داخلہ ممنوع ہے‘۔

اس تصویر پر صارفین نے شدید ردعمل دیا اور شاہ ویر جعفری کو آڑے ہاتھوں لیا۔ جس پر انہوں نے کئی گھنٹے خاموش رہنے کے بعد اب وضاحت جاری کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں نے گاریشن گولڈ کلب ولیمے کے لیے کرائے پر حاصل کیا تھا، میرا اس بینر سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی میں ایسے پیغام کی کسی صورت حمایت کرتا ہوں‘۔

انہوں نے وضاحت کی کہ تقریب میں میرے گھر کے ملازمین اور گارڈ بھی مدعو تھے، انہوں نے عام مہمانوں کی طرح شرکت کی۔ شاہ ویر نے مزید لکھا کہ میرے علم میں اس حوالے سے کچھ بھی نہیں تھا اگر علم ہوتا تو اس کو وہاں سے ہٹوا دیتا۔

Comments

- Advertisement -