اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

آتش فشاں پھٹنے سے راکھ بلند ہونے کا منظر، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ : انڈونیشیا میں دھماکوں کے بعد آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ آسمان میں 2.8 کلومیٹر کے دائرے تک پھیل گئی، راکھ پھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے سینابنگ پہاڑ کے پھٹنے سے آتش فشاں آسمان میں پھیل گیا جس سے مسلسل دھویں اور راکھ کا اخراج جاری ہے، آتش فشاں کے قریب کے علاقوں کا زلزلوں اور لاوے کی زد میں آنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، راکھ کے کئی میٹر بلند اور 2.8 کلومیٹر تک پھیلنے کے مناظر نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

آتش فشاں سے راکھ کے اخراج کے باعث قریبی علاقے کے افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے جس کے پیش نظر حکام نے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر رہنے والے افراد کو ملبے کی راکھ اور برفانی تودے سے خبردار کرتے ہوئے 30000 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سینابنگ مانیٹرنگ پوسٹ کے عہدیدار ارمین پوترا نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کم از کم 15 ہلکے دھماکوں کے بعد آتش فشاں کے پھوٹ پڑنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ انڈونیشیا میں 120 سے زیادہ فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے ، جو "آگ کی انگوٹھی” پر واقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں