ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

اعتماد کا ووٹ لینے کا معاملہ، وزیراعظم اتحادی جماعتوں سے آج الگ الگ ملاقاتیں کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پراتحادی جماعتوں سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر شہراقتدار میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔

وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے، ڈھائی بجے مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے ملاقات ہوگی جبکہ وزیراعظم سے طارق بشیرچیمہ، چوہدری سالک حسین ودیگر ملاقات کریں گے۔

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان اور ایم کیوایم ارکان کی ملاقات بھی آج ہوگی ، جس میںسینیٹ انتخابات سمیت اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے فیصلے پر مشاورت  کی جائے گی۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قاف لیگ کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اعتماد کے ووٹ پر تفصیلی گفتگو کی، چوہدری پرویز الہی نے کہا تھا کہ اتحادی ہیں حکومت کا ساتھ دیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے رابطہ کرکے سینیٹ انتخابات سمیت اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے فیصلے پر مشاورت کی اور خالد مقبول سمیت ایم کیو ایم وفد کواسلام آباد آنے اور ملاقات کی دعوت دی۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان ہفتے کے روز قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اجلاس ہفتے کے روز سوا بارہ بجے طلب کرلیا ہے۔

قومی اسمبلی 341 کے ایوان میں حکومت کو 181ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے ، اعتماد کے ووٹ میں کامیابی کیلئے وزیراعظم عمران خان کو 172 ارکان کی حمایت درکار ہوگی، اعتماد کے ووٹ کے لیے اوپن بیلیٹنگ ہوگی جبکہ ڈویژن کے ذریعے وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں