جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

زرداری کو صدارت کا ووٹ دیں یا نہیں؟ ایم کیو ایم حتمی فیصلہ آج کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

9 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں پی پی امیدوار آصف علی زرداری کو ووٹ دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان آج کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات  کے مطابق صدارتی انتخابات میں ووٹ دینے کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج شام 4 بجے پاکستان ہاؤس طلب کر لیا ہ ے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں آصف زرداری کو عہدہ صدارت کے لیے ووٹ دینے یا نہ دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا جب کہ اراکین رابطہ کمیٹی کو اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے ہونے والے رابطوں پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

- Advertisement -

رابطہ کمیٹی اراکین کو ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے صدارتی انتخاب میں ووٹ کے لیے آصف زرداری کے رابطے اور پی پی وفد سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ رابطہ کمیٹی اجلاس میں ایم کیو ایم کے وفاقی کابینہ میں شمولیت اور وزارتوں کے معاملے پر غور بھی کیا  جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے پی پی کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری امیدوار ہیں جنہیں مسلم لیگ ن، ق لیگ، آئی پی پی اور باپ پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی کو عہدہ صدارت کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں