جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ہردیپ سنگھ کا قتل، بھارت نے اپنے پاؤں پرکلہاڑی ماری ہے، بخشیش سنگھ

اشتہار

حیرت انگیز

کونسل آف خالصتان کے سربراہ ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو کا کہنا ہے کہ ہردیپ سنگھ کو قتل کرواکے بھارت نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے۔

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیامیں خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ کل کی جائے گی، گرونانک گردوارہ میں ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، جبکہ ریفرنڈم میں ہزاروں سکھوں کی شرکت متوقع ہے۔

18جون کو اسی گردوارے میں بھارتی اہلکاروں نے ہر دیپ سنگھ کوگولیاں مار کر قتل کیا تھا، کینیڈین وزیراعظم نے بھارت پربراہ راست ہردیپ سنگ اور دیگر رہنماؤں کے قتل کا الزام عائد کیا تھا۔

اتوار کے روز (کل) سکھ بڑی تعدادمیں بھارت کیخلاف اپناحق رائے دہی استعمال کرکے فیصلہ دیں گے۔

کونسل آف خالصتان کے سربراہ ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجرکے قتل نے تحریک خالصتان میں نئی روح پھونک دی ہے۔

سربراہ کونسل آف خالصتان نے کہا ہے کہ کینیڈین وزیراعظم نے ہمارے خدشات کی تصدیق کر دی ہے، ٹروڈو کابیان تصدیق کرتا ہے بھارت سکھوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ پوری دنیا پرعیاں ہے کہ بھارت سکھوں کے قتل عام میں ملوث ہے، ہردیپ سنگھ نجرکے ریاستی قتل پر دنیا بھر کے سکھ غم وغصے سے دوچار ہیں، ہردیپ سنگھ نجر کولگنے والی گولیاں ہر سکھ کوچھلنی کرگئیں۔

سکھ رہنماء نے کہا کہ ہردیپ سنگھ کولگنے والی گولیاں بھارت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگی، ریفرنڈم سے سکھ بھارت سے آزادی، اپنا الگ وطن خالصتان قائم کرناچاہیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں