منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ووٹنگ مشین کا استعمال : الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کو خط

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئندہ عام انتخابات کیلئے "ای وی ایم” اور "آئی ووٹنگ” پر عمل درآمد کیلئے چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ای سی پی نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر کام شروع کردیا ہے جس کے تحت پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے ای وی ایم اور انٹرنیٹ ووٹنگ کے قانون پر عمل درآمد کیلئے3کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق الیکٹرک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ پر چیف الیکشن کمشنر کا وزیراعظم عمران خان کو خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے اس منصوبے پر عمل درآمد کیلئے تعاون کی درخواست کی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے اپنے خط میں وزیر اعظم سے  پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کے لیے جگہ اور عمارت طلب کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے لیے الیکشن کمیشن ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے، انہوں نے چار مختلف عمارتوں کی تجاویز بھی خط میں بھجوائیں۔

خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کا گیسٹ روم بھی یونٹ بنانے کیلئے استعمال ہوسکتا ہے اور پی سی ایس آئی کا گیسٹ ہاؤس بھی الیکشن کمیشن کو دینے کی تجویزدی گئی ہے۔

اس کے علاوہ خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت سائنس ٹیکنالوجی کا ایک خالی فلور بھی الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جاسکتا ہے اور سرسید میموریل سوسائٹی عمارت میں سے کوئی ایک عمارت فراہم کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں : وفاقی حکومت کا ای وی ایم کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کا اعلان

چیف الیکشن کمشنر نے لکھا ہے کہ یونٹ کے قیام کے لیے آئی ٹی پروفیشنلز کی بھرتیوں کا کام آخری مراحل میں ہے، ٹیمز ای وی ایمز، آئی ووٹنگ اور انتخابی عمل میں ٹیکنالوجیز کے استعمال کے لیے کام کریں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں