ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے مستقبل کا فیصلہ 25 اکتوبر کو ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے مستقبل کا فیصلہ 25 اکتوبر کو ہوگا، وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتمادکی کامیابی کے لیے 33 اراکین کی حمایت درکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائےشماری 25اکتوبرکوہوگی ، 25اکتوبر کوصبح 11 بجے اجلاس ہوگا۔

بلوچستان اسمبلی کےاراکین کی تعداد 65ہے، جس میں سے وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتمادکی کامیابی کےلیے33اراکین کی حمایت درکار ہے، عدم اعتماد کےحامی اراکین کا کہنا ہے کہ تحریک کو38سے40اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتمادپی ڈی ایم کی سازش ہے، استعفیٰ نہیں دوں گابلکہ اسمبلی میں تحریک عدم اعتمادکامقابلہ کروں گا، رائےشماری پراکثریت حاصل نہیں رہی توتب وزارت اعلیٰ چھوڑ دیں گے۔

جام کمال خان نے کہا کہ کسی بھی رکن کولاپتہ کرنےکےالزام کومستردکرتےہیں، جواراکین اجلاس میں نہیں آئےوہ اپنی مرضی سےنہیں آئے، تحریک عدم اعتمادکوناکام بنائیں گے۔

دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا فریقین قرارداد عدم اعتمادکی صورت میں اپنی تعداد بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں، قراردادعدم اعتماد کے حوالے سے اتحادیوں کی تیاری پکی ہے۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ میں اس نمبرگیم میں ہیں پڑا، نمبراپوزیشن کےپاس ہیں نہیں انہوں نےرانگ نمبرڈال کردیاہے، رپورٹر رپورٹ کرے گا کہ بلوچستان میں قراردادکوشکست ہوگئی، ہم ریس جیت چکے ہیں ،مخالفین بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں