اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

بدین پی ایس 70 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کاعمل جاری

اشتہار

حیرت انگیز

بدین : تحصیل ماتلی کے پی ایس70میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کاعمل جاری ہے ، پی ایس 70 میں پیپلزپارٹی اورجےیو آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدین کی تحصیل ماتلی کے پی ایس70میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے ، جو شام تک جاری رہے گا، اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ، رینجرزاورپولیس کی نفری تعینات ہیں۔

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعدادایک لاکھ66 ہزار809ہے اپی ایس70میں123پولنگ اسٹیشنزقائم کیےگئےہیں اور 123میں سے41پولنگ اسٹیشنز حساس  جبکہ 12انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ضمنی الیکشن میں6امیدوارحصہ لےرہےہیں ، جس میں سے پیپلز پارٹی کےمحمدڈاڈاہالیپوٹہ،جےیو آئی کےمولاناگ ، جی ڈی اے کے شاہد احمد ورک،ایم ڈبلیو ایم کےاسدلغاری اور کالعدم ٹی ایل پی کےپیرمحمدعلی جان سرہندی شامل ہیں۔

پی ایس 70 میں پیپلزپارٹی اورجےیو آئی میں کانٹےکامقابلہ متوقع ہے، نشست پیپلزپارٹی کےبشیراحمدہالیپوتہ کےانتقال کےباعث خالی ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں