اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل بے بی باجی میں جویریہ سعود (عذرا) کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی۔
ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ عذرا ساس کی جانب سے منع کرنے کے باوجود دیور نصیر کی اہلیہ اسما سے جھگڑے کا سسر کو بتادیتی ہیں جس پر بے بی باجی انہیں باتیں سناتی ہیں تو وہ شوہر کو فون کرکے ڈرامہ کرتی ہیں۔
عذرا بیٹی امبر سے کہتی ہیں کہ ’چل اپنے باپ کو فون لگا اور بول کے امی دادی کی لڑائی ہوئی ہے اور دادی نے امی کو مارا ہے۔‘
امبر والد کو فون کرکے کہتی ہیں کہ ’ابو جلدی گھر آجائیں دادی اور امی کی لڑائی ہوئی ہے، وہ کہتے ہیں امی سے بات کرواؤ۔‘
عذرا شوہر سے کہتی ہیں کہ ’جمال تمہاری ماں پر بھوت سوار ہیں تم جلدی سے گھر آجاؤ، تمہاری ماں نے مجھے مارا ہے میرا ہاتھ مروڑ دیا بس تم جلدی گھر آجاؤ اتنی مشکل سے جان بچا کر کمرے میں آئی ہوں۔‘
جمال کہتے ہیں کہ ’میں ابھی دکان پر آیا ہوں دکانداری کا ٹائم ہے تم کمرے میں آرام سے بیٹھو میں شام کو آکر بات کروں گا۔‘
عذرا کی باتیں سن کر بیٹی امبر کہتی ہیں کہ ’واہ امی آپ کیا اداکاری کرتی ہیں لیکن آپ کی ساری چالاکیوں سے ابو بخوبی واقف ہیں۔‘
کیا عذرا شوہر کو گھر والوں سے الگ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی؟ کیا بے بی باجی عذرا کو روک پائیں گی؟ یہ جاننے کے لیے بے بی باجی کی اگلی قسط روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔