تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سفاک وڈیرے کا موٹرسائیکل آگے نکالنے پر طالب علم پر تشدد

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں غریب گھر سے تعلق رکھنے والے طالب علم کو موٹرسائیکل آگے نکالنے پر بااثر وڈیرے نے نجی جیل میں قید کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں فراز لاکھو نامی بااثر وڈیرے نے اپنی گاڑی سے آگے موٹرسائیکل نکالنے پر طالب علم کو موقع پر سرعام بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اُسے تین گھنٹے تک قید میں رکھا۔

متاثرہ نوجوان نے وڈیرے سے اپنی ناکردہ غلطی کی معافی مانگی مگر اُس نے معاف نہ کیا اور اوطاق لے جاکر ملازمین سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنوایا۔

والد نے وڈیرے کے پاس جاکر بیٹے کی جان بخشی کی التجائیں کی اور ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی تو لاکھو نے بے گناہ نوجوان کو قید سے آزاد کیا۔

غم کا مارا والد اپنے جگر گوشے کو اسپتال لے کر پہنچا تو میڈیکل رپورٹ میں بھی تشدد کی تصدیق ہوئی۔

متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ، عزیز و اقارب نے واقعے کے خلاف احتجاج کیا اور پولیس سے وڈیرے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک پولیس نے فراز لاکھو کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔

Comments

- Advertisement -