اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

7 رکنی سلیکشن کمیٹی سے صرف وہاب ریاض اور عبدالرزاق کی چھٹی کیوں ہوئی؟ وجہ سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ روز سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو فارغ کر دیا 7 رکنی کمیٹی سے صرف ان دو ممبران کی چھٹی کی وجہ سامنے آ گئی۔

حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹیم میں بڑی سرجری کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے انہوں نے کوچز اور سابق کرکٹرز سے بھی ملاقاتیں اور مشاورت کی تھی۔

اس سرجری پر پہلا عملدرآمد سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو فارغ کیے جانے کی صورت میں سامنے آیا، مگر کئی لوگ متجسس ہیں کہ سات رکنی سلیکشن کمیٹی میں سے صرف دو لوگوں کو ہی کیوں فارغ کیا گیا۔ تاہم اب اس کی اہم وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وہاب ریاض اور عبدالرزاق نے کھلاڑیوں کو غیر ضروری طور پر سپورٹ کیا۔

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کا حالیہ ٹورز پر منیجمنٹ کے ساتھ رویہ برا رہا لیکن منیجرز نے فاسٹ بولر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اس بات کی بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ شاہین شاہ کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا گیا جب کہ ٹیم میں لابی بنانے والے کھلاڑیوں کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔

کوچز نے ورلڈ کپ کے بعد چیئرمین پی سی بی کو جو رپورٹ دی۔ اس میں کئی کھلاڑیوں کے رویے کو غیر سنجیدہ قرار دیا گیا اور کوچز نے محسن نقوی کو تمام صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق کوچز نے چیئرمین سے میٹنگ میں لابیز کا بھی تذکرہ کیا اور کھلاڑیوں کے غیر ملکی ٹورز پر فیملیز کو ساتھ لے جانے اور کھیل پر فوکس ہونے پر بھی بات ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں