منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وہاب اور افتخار میں دلچسپ گفتگو، قہقہے لگ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نمائشی میچ میں وہاب ریاض کو ایک اوور میں چھ چھکے لگانے والے افتخار احمد کو میچ کے بعد کھلاڑیوں نے خوب داد دی۔

کوئٹہ میں کھیلے گئے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی میچ کے اختتام پر آپس میں گھل مل گئے اور افتخار احمد کی یادگار اننگز پر دلچسپ گفتگو سے محظوظ ہوتے رہے۔

https://fb.watch/ivt5NAy0kh/

وہاب ریاض نے افتخار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک اوور میں چھ چھکے مارنا بڑی بات ہے لیکن چھ چھکے کھانا بھی بڑے حوصلے کی بات ہے۔

جس پر کھلاڑیوں نے قہقہے لگائے اور ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ پہلی گیند پاؤں پر مارنے کی کوشش کی تھی جب کہ بعد میں افتخار نے جو سلیش لگائے وہ شاندار تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں