پیر, جون 17, 2024
اشتہار

وہاب ریاض سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے نگراں وزیر کھیل وہاب ریاض بارش کے بعد غیر محتاط انداز میں ڈرائیونگ پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے سڑک پر بارش کے جمع پانی میں تیزی سے گاڑی چلائی اور پانی کے چھینٹے دوسری گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں پر گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار خاتون بھی پانی سے شرابور ہوگئیں۔

- Advertisement -

وہاب ریاض بعد میں بغیر پروٹوکول شہر کی صورت حال کا جائزہ لیتے بھی نظر آئے۔

وہاب ریاض کے دورے کی مختلف ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں وہ ایک جگہ پانی میں بند ہونے والی گاڑی کو دھکا لگاتے بھی نظر آرہے ہیں، کہیں ربڑ کے لمبے جوتے پہن کر پانی کے درمیان کھڑے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وہاب ریاض کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین انہیں لوگوں پر پانی کے چھینٹے اُڑانے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض کو دوسرے لوگوں کا خیال کرنا چاہیے تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں