جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وہاب ریاض‌ نے اہم اعزاز حاصل کرلیا، پہلے پاکستانی بولر بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے لیستھ ملنگا  شاہد خان آفریدی اور سہیل تنویر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، فاسٹ بولر نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیگرز کررہے ہیں انہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ٹی 20 کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کرلیں۔

- Advertisement -

وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیائے کرکٹ کے چھٹے بولر بن گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیووئن براوو 614 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان 496 وکٹوں کے دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن 474، عمران طاہر 466، شکیب الحسن 436، وہاب ریاض 401، لیستھ ملنگا 390، سہیل تنویر 389، آندرے رسل 385 اور شاہد آفریدی نے 347 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

وہاب ریاض نے 400 وکٹیں مکمل کرنے والے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں