ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

وہاب ریاض کو غلط ویزے پر انگلینڈ جانا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو غلط ویزے پر برطانیہ جانا مہنگا پڑ گیا ہے، انھیں واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دی ہنڈرڈ بالز کھیلنے کے لیے انگلینڈ جانے والے پاکستانی کرکٹر وہاب ریاض کو غلط ویزے کی وجہ سے واپس بھیج دیا گیا ہے۔

دی ہنڈرڈ بالز کے لیے وہاب ریاض کو شاہین آفریدی کی جگہ شامل کیا گیا تھا، وہاب ریاض نے کہا ہے کہ میں ویزہ صحیح کرا کر دوبارہ انگلینڈ جاؤں گا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کی 100 بالز لیگ سے دست بردار ہو گئے تھے، انھوں نے دورہ ویسٹ انڈیز کے باعث ہنڈرڈ لیگ کی ٹیم برمنگھم فیونکس کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔

قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے پر وہاب ریاض نے خاموشی توڑ دی

واضح رہے کہ پاکستان سے شاداب خان، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی دی 100 لیگ کے لیے منتخب ہوئے تھے، تاہم شاہین کی جگہ ویاب ریاض کو شامل کیا گیا تھا، شاداب خان سدرن بریو، محمد عامر لندن سپرٹ جب کہ شاہین شاہ برمنگھم فیونکس کا حصہ تھے۔

دی ہنڈرڈ لیگ کا آغاز 21 جولائی جب کہ ایونٹ کا فائنل 21 اگست کو ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں