سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی، ٹیم کو اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا اچھا موقع ہے، بڑی ٹیم سے سیریز آسان نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم ٹی20 میں اچھی کرکٹ کھیلتی آئی ہے، ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان بولرز کا اچھا کمبی نیشن ہے، کوچ اور مینجمنٹ بہت سپورٹ کرتی ہے۔
کرکٹر نے کہا کہ آسٹریلیا سیریز مشکل ضرور ہے لیکن مقابلہ اچھا ہوگا، اسٹریلیا میں جیت سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، یہ سیریز سب کے لیے ایک اچھا موقع ہے۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ اگر اٹیکنگ کرکٹ کھیلیں گے تو ضرور کامیاب ہوں گے، پاکستان کے باولنگ ٹیم میں سنئیر اور ینگ کھلاڑی شامل ہیں۔
فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ بہت اچھی چیز ہے مصباح الحق اور وقار یونس ہماری کوچنگ کر رہے ہیں، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور وقار یونس دونوں بہت پازیٹو ہیں۔