جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

وہاب ریاض نے شاداب اور نواز سے متعلق کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے اسپنر شاداب خان اور محمد نواز کی کارکردگی سے متعلق لب کشائی کردی۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے محمد نواز اور شاداب خان کی ورلڈ کپ کی کارکردگی پر کہا کہ ہماری ٹیم میں گزشتہ تین چار سال سے یہی لڑکے کھیل رہے ہیں اور ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ محمد نواز یا پھر دیگر نے آپ کو ون ڈے میں اس طریقے سے پرفارم کرکے نہیں دیا تو ہمارے پاس اور بھی کھلاڑی موجود تھے جنہیں تیار نہیں کیا گیا۔

- Advertisement -

وہاب ریاض نے کہا کہ ہم اس حصے سے باہر نہیں نکلے اور ہمیں ایسا لگا کہ جو لڑکے کھیل رہے ہیں بس وہی کھیلتے رہیں انہی سے ہم بہتری کی جانب جائیں جو کہ ہمارے لیے مسائل کا سبب بنا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہم نے دیکھا کہ اسی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا۔

ان کا پہلا اسائنمنٹ 14 دسمبر سے 7 جنوری تک آسٹریلیا میں ہونے والی 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز اور نیوزی لینڈ میں 12 سے 21 جنوری تک ہونے والی 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا انتخاب ہوگا۔

وہاب ریاض نے 2008 میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور 27 ٹیسٹ، 91 ون ڈے اور 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں مجموعی طور پر237 وکٹیں حاصل کیں اور 1200 رنز بنائے۔

وہاب ریاض 3 عالمی کپ کھیل کر ان مقابلوں میں 35 وکٹوں کے ساتھ پاکستان کے دوسرے سب سے کامیاب بولر رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں