منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

انگلش کھلاڑی کا وہاب ریاض پر بال ٹیمپرنگ کا جھوٹا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دبئی ٹیسٹ میں شکست سامنے دیکھ کر انگلش ٹیم نے روایت دہرادی۔ گوروں کو کچھ نہیں سوجھا تو پاکستانی پیسر وہاب ریاض پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ میں اپنی متوقع شکست کو دیکھ کر انگلینڈ کی ٹیم اوچھے ہتھکنڈوں اور بے بنیاد باتوں پر اتر آئی۔

انگلش کھلاڑی کب باز آئیں گے۔ رونے کی عادت کب جائے گی۔ جیت جائیں تو ٹھیک ہے مگر ہار برداشت نہیں۔ اس بار بھی گوروں نے دبئی ٹیسٹ کو متنازعہ بنانے کیلئے اوچھا ہتھکنڈا اپنالیا۔

کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مصداق وہاب ریاض پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا، شکست انگلش ٹیم کے دروازے پر دستک دے رہی ہے اور گوروں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔

انگلش کھلاڑی جو روٹ کو وہاب ریاض پر بال ٹیمپرنگ کا شبہ ہوا اور انہوں نے اس کی رپورٹ ٹیم مینجمنٹ کو کرڈالی۔

انگلش کوچ ٹریور بیلس کا کہنا ہے کہ ان کو جو روٹ نے بتایا کہ وہاب ریاض نے پانی کے وقفے کے دوران بال کو اپنے پیر سے رگڑا جو بال ٹمپرنگ ہے ۔

ٹیم مینمجنٹ کا بھی کمال دیکھئے انہوں نے میچ ریفری سے رابطہ کرلیا لیکن ویڈیو میں کچھ سامنے نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے بھی انگلش کھلاڑی کی شکایت پر کان نہیں دھرے۔ وہاب ریاض اور ٹیم مینجر کو طلب نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ وہاب ریاض نے دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے چار اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی ۔

wahab

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں