جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

وہاب ریاض نے قومی ٹیم میں واپسی کو ہدف بنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے قومی ٹیم میں واپسی کو اپنا ہدف بنالیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھا کر سلیکٹرز کو متاثر کرنا چاہتا ہوں۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ورلڈ کپ آسٹریلیا میں ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم کو تیاری کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں 145 سے 150 کی رفتار سے بولنگ کرواؤں گا، مجھے 2022 ہی نہیں 2023 کا ورلڈ کپ بھی کھیلنا ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ پشاور زلمی کا اسکواڈ متوازن اور میچ وننگ کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ملتان سلطانز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائئیٹڈ کی ٹیمیں بھی اچھی ہیں، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کانٹے کے مقابلے ہوتے ہیں۔

وہاب ریاض نے کہا کہ شعیب ملک اور کامران اکمل میرے میچ ونر کھلاڑی ہیں، ان دونوں کا مستقبل میں نے نہیں انہوں نے خود طے کرنا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فاسٹ بولر نے کہا کہ لاہور قلندرز کی بولنگ بہت شاندار ہے لیکن انہیں بیٹنگ میں ہمیشہ مسائل کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ پی ایس ایل میں باؤنڈری کافی چھوٹی ہوتی ہیں، چھوٹی باؤنڈری پر مس ہٹ بھی لگے تو چھکا ہوجاتا ہے، باؤنڈری 60 کی بجائے 70 میٹر کی ہونی چاہیے تاکہ بولرز کو بھی فائدہ ہو۔

اہم ترین

مزید خبریں