اشتہار

وہاب ریاض وزیر کھیل کا منصب سنبھالنے کیلیے وطن واپس پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کی نگراں حکومت میں وزیر کھیل کے لیے نامزد قومی کرکٹر وہاب ریاض بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس پہنچ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب میں نگراں حکومت کے قیام کے بعد قومی کرکٹر وہاب ریاض کو وزیر کھیل کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ یہ منصب سنبھالنے کے لیے وہاب ریاض بی پی ایل ادھوری چھوڑ کر بنگلہ دیش سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض کے آج وزیر کھیل پنجاب کا حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن ان سے حلف لیں گے۔

- Advertisement -

حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض وزیر کھیل مقرر

واضح رہے کہ وہاب ریاض بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کر رہے تھے اور رواں سیزن میں انہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 400 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل بھی عبور کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں