اشتہار

وہاب ریاض نے شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پی سی بی کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بولر شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے شاہنواز دھانی سے متعلق نجی ٹی وی چینل پر گفتگو  میں کہا کہ ’ شاہنواز نے پی ایس ایل سے اپنا کیرئیر شروع کیا اور پھر پاکستان ٹیم کا حصہ بنا‘۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ’لیکن ان کی کارکردگی نظر نہیں آرہی، اس لیے ہم نے انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا، جب ورلڈ کپ میں نسیم انجرڈ ہوا تو اس وقت بھی سلیکٹر شاہنواز کے آپشن پر نہیں گئے‘۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ’ جب شاہنواز کیمپ میں آئے تو انہوں نے باؤلنگ کرنے سے انکار کیا، جب ان سے وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا میں نے 20 دن سے کوئی پریکٹس نہیں کی، میں بیمار تھا‘۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ’ کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے ایسا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، کیوں کہ اگر کوئی ٹیم کا حصہ ہے تو اسے ہر وقت کھیلنے کے لیے تیار ہونا چاہیے‘۔

چیف سلیکٹر نے بتایا کہ ’ شاہنواز پاکستان کے ساتھ جڑنے والے 2 سے 3 کوچز کے ساتھ رہ چکے ہیں، سب کی رپورٹ میں بولر سے متعلق ایک ہی شکایت تھی، شاہنواز دھانی کی شکایات آئیں ہیں کہ وہ نیٹ میں بھی بولنگ نہیں کرانا چاہتے‘۔

وہاب ریاض نے مزید کہا کہ اب شاہنواز ان سب باتوں پر توجہ دے رہے ہیں، انہوں نے سوئی گیس کی جانب سے کھیلتے ہوئے ہیٹرک کی ہے، یہ ایک اچھی نشانی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر کررہے ہیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں