منگل, جون 16, 2026
اشتہار

وہاب ریاض کا ارشد ندیم کو 30 لاکھ روپے دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 30 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا کہ ارشد ندیم سمیت تمام کھلاڑیوں کی پذیرائی کے لیے کام کررہے ہیں، حکومت پنجاب کھلاڑیوں کی سرپرستی کرے گی۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کھیل اور کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے، تمام کھلاڑی جذبے اور لگن سے محنت کریں حکومت پنجاب آپ کی سرپرستی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ اسپورٹس نے ارشد ندیم کیلئے 30 لاکھ روپے انعام کی رقم کا اعلان کیا ہے ۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے حال ہی میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں