ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بھارتی مداح نے اداکار وہاج علی کا پورٹریٹ تیار کرلیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک مداح نے معروف پاکستانی اداکار وہاج علی کا پورٹریٹ بنا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی۔

منیشا نامی بھارتی خاتون آرٹسٹ ہیں۔ وہ وہاج علی کی اتنی بڑی فین ہیں کہ انہوں نے اداکار کا پورٹریٹ تیار کر کے اپنی محبت کا اظہار کیا اور ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی۔

آرٹسٹ نے کیپشن میں لکھا کہ میرے پسندیدہ پاکستانی اداکار وہاج علی کا پورٹریٹ پیش کر رہی ہوں، میں ’عشق جلیبی‘ سے آپ کو فالو کر رہی ہوں اور مجھے آپ کا کام بہر پسند ہے۔

- Advertisement -

’بھارت میں آپ کا جنون عروج پر ہے۔ میں آپ کو سب سے زیادہ چاہنے والوں میں سے ایک ہوں۔ امید ہے کہ پورٹریٹ کے ذریعے میری محبت آپ تک پہنچ جائے گی۔ مستقبل کیلیے میری طرف سے نیک تمنائیں۔‘

پورٹریٹ کو جہاں سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسند کیا وہیں وہاج علی خود بھی ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے۔

اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے منیشا کا شکریہ ادا کیا۔ سامنے سے بھارتی آرٹسٹ نے لکھا کہ ’ہمارے دل خوش کا بہت بہت شکریہ۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں