ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

عدنان صدیقی کا ٹوئٹر کے بلیو ٹک اکاؤنٹس سے فیس وصولی پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

سینئر اداکار عدنان صدیقی نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی جانب سے بلیو ٹک والے اکاؤنٹس سے فیس لینے کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے طنزیہ انداز میں لکھا کہ میرا اکاؤنٹ ویریفائڈ ہونے کے بعد یہ خبر آگئی، مطلب آپ 8 ڈالر ماہانہ میں باآسانی بوٹس اور جعلی تصدیق شدہ اکاؤنٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

سینئر اداکار نے کہا کہ یہاں نقالی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی جبکہ اصل پروفائلز کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے، اب آپ ٹوئٹر پر ایک اور عدنان صدیقی کا انتظار کریں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: بلیو ٹک: امریکی مصنف نے ایلون مسک کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں