تازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

پاکستانی نژاد واجد خان ’ہاؤس آف لارڈز‘ کے رکن تعینات

مانچسٹر: برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد واجد خان ہاؤس آف لارڈز کے رکن تعینات ہوگئے، ملکہ برطانیہ نے واجد خان کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ نے پاکستانی نژاد واجد خان کو ہاؤس آف لارڈز کا رکن تعینات کرنے کی منظوری دے دی، واجد خان لنکا شائر کے علاقے برنلے سے رکن ہاؤس آف لارڈز تعینات ہوئے۔

واجد خان بطور رکن یورپین پارلیمنٹ بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، انہیں اپوزیشن کے سب سے کم عمر لارڈ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا، ان کا تعلق پاکستان کے ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں سے ہے ۔

واضح رہے کہ واجد خان رواں برس مئی میں میئر آف برنلے منتخب ہوئے تھے ، انہیں برنلے کے سب سے کم عمر میئر منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

یہ پڑھیں: پاکستانی نژاد سابق رُکن یورپین پارلیمنٹ واجد خان ‘برنلے’ کے میئر منتخب

یاد رہے کہ واجد خان اس سے قبل دو سال تک یورپین پارلیمنٹ کے رُکن رہ چکے ہیں اور وہ یورپین پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے لیے بھرپور آواز اُٹھاتے رہے ہیں۔

کشمیریوں کی مؤثر آواز بننے پر اُنہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ قائد اعظم سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

اس سے قبل 2016 میں پاکستانی نژاد صادق خان برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے، انہیں لندن کے پہلے مسلمان میئر بننے کا اعزاز حاصل ہے۔

Comments

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں