جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

پاکستانی نژاد سابق رُکن یورپین پارلیمنٹ واجد خان ‘برنلے’ کے میئر منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: واجد خان اور اُن کی اہلیہ انعم ایک سال کے لیے بطور میئر اور میئرس اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، برنلے کے سب سے کم عمر ترین میئر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد رکن یورپین پارلیمنٹ واجد خان نے برنلے کے میئر منتخب ہوگئے، کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث عوامی تقریب کو منعقد نا ہوسکی لیکن واجد خان نے آج ورچوئیل حلف اٹھالیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں وہ پہلے میئر ہیں جنہوں نے ورچوئیل حلف اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ واجد خان اس سے قبل دو سال تک یورپین پارلیمنٹ کے رُکن رہ چکے ہیں اور وہ یورپین پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے لیے بھرپور آواز اُٹھاتے رہے ہیں۔

کشمیریوں کی مؤثر آواز بننے پر اُنہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ قائد اعظم سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2016 میں پاکستانی نژاد صادق خان برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے، انہیں لندن کے پہلے مسلمان میئر بننے کا اعزاز حاصل ہے۔

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں