تازہ ترین

’اماں اٹھو‘ : بندر کے بچے کی مری ہوئی ماں کو جگانے کی کوشش، دل سوز ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست آسام کے جنگل کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس کو دیکھ کر صارفین کے دل بھر آئے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ ویڈیو بھارتی ریاست آسام میں واقع کاکوئی جانا جنگل کی ہے جہاں ایک مادہ لنگور کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئی۔

لنگور کا چھوٹا بچہ واقعے کے وقت اپنی ماں کو دیکھ رہا تھا وہ جیسے ہی زمین پر آکر گری تو وہ اپنی ماں کو اٹھانے لگا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے نے اپنی ماں کو اٹھانے کی کوشش کی اور جب اُسے کوئی جواب نہیں ملا تو اُس نے ہلانا شروع کردیا، پھر بھی جب اُس کی ماں نے کوئی جواب نہیں دیا تو وہ گود میں گھسنے لگا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے آفیسر کا کہنا تھا کہ لنگور کا بچہ اپنی ماں کو ’اماں اٹھ جاؤ‘ کہہ کر جگانے کی کوشش کررہا تھا۔

لنگور کے بچے کی اپنی ماں کو اٹھانے کی دل سوز ویڈیو کو دیکھ کر صارفین نے افسوس کا اظہار کیا اور حکام سے اپیل کی کہ وہ جانوروں کے حقوق کے لیے اقدامات کریں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ بدھ کے روز دوپہر تین بجے پیش آیا۔ بعد ازاں وائلڈ لائف کے رضاکاروں نے لنگور کو اٹھا کر اُس کی لاش ٹھکانے لگائی جبکہ بچے کو حفاظتی مرکز منتقل کردیا۔

وائلڈ لائف افسر کے مطابق مرنے والا لنگور گولڈن نسل کا تھا کیونکہ اُس کی دُم 19 انچ سے لمبی ہوتی ہے۔ بندر کی اس نسل کا موسم کے حساب سے جلد کا رنگ بھی تبدیل ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -