تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

برطانیہ میں چاقو زنی کی واردات نہ رک سکی، مزید 4 افراد زخمی

لندن : برطانوی دارالحکومت کے مشرقی علاقے میں چاقو زنی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں چاقو زنی کے واقعات میں بدستور اضافہ ہوتا جارہا ہے، دارالحکومت لندن میں بدھ کی رات چاقو زنی کی واردات رونما ہوئی جس میں 4 نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونے والے چاروں نوجوانوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی مشرقی لندن کے علاقے تھونبریوے پہنچ کر واقعے میں ملوث 7 افراد کو حراست میں لےلیا تھا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ آپس میں لڑائی کے باعث پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوانوں کی عمر 14 سال سے 20 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا، گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے، جاعے وقوعہ سے شواہد بھی اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

برطانیہ میں بڑھتی ہوئی چاقو زنی کی وارداتوں نے حکام کے لیے بڑا چیلنج کھڑا کردیا، وارداتوں کے اعداد و شمار گزشتہ دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

برطانیہ میں چاقو زنی کی وارداتوں میں خطرناک حدتک اضافہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں دس سال میں 40 ہزار سے زائد چاقوزنی کی وارداتیں ہوئیں جس میں 730 افراد لقمہ اجل بنے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں یومیہ 2 افراد چاقو کے حملوں میں جان کی بازی ہارتے ہیں، جبکہ ان حملوں میں گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد میں سے صرف 8 فیصد کو چارج کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -