جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

ہسارنگا کی گگلی کیسے کھیلیں؟ شعیب ملک نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹسمین شعیب ملک نے سری لنکن کھلاڑی ونندو ہسارنگا کی گگلی سے متعلق مایہ ناز سابق کھلاڑی وسیم اکرم کے ساتھ گفتگو میں اہم ٹپس بتائیں۔

شعیب ملک نے وسیم اکرم کے سوال پر بتایا کہ ہسارنگا کی گگلی کیسے کھیلیں، شعیب ملک نے ونندو ہسارنگا کو بہترین اسپنرز میں سے ایک قرار دیا۔

شعیب ملک نے کہا کہ میں ہسارنگا کو نیٹ پر بھی بہت کھیلا ہوں، ہسارنگا کی گگلی عام لیگ اسپنرز کی طرح روایتی نہیں ہے، لیگ اسپنرز کی گیند نظر آ جاتی ہے کہ تیسری درمیانی انگلی کا استعمال ہوا ہے، لیکن ہسارنگا کے کیس میں ایسا نہیں ہوتا۔

- Advertisement -

شعیب ملک کے مطابق ہسارنگا کی کلائی سائیڈ آرم رہتی ہے، اس لیے ان کی گگلی کو سمجھنا مشکل ہے۔

انھوں نے کہا ہسارنگا کو ایک اور ایڈوانٹیج حاصل ہے، راشد خان کے کیس میں ایسا ہے کہ ان کی گگلی لیگ اسپن کے مقابل زیادہ ٹرن ہوتی ہے، لیکن ہسا رنگا کی گیند دونوں اطراف زیادہ ٹرن ہوتی ہے، اس لیے زیادہ مؤثر بھی ہے۔

شعیب ملک نے کہا ہسارنگا اپنی گگلی کو تھوڑا ایئر بھی دیتے ہیں، تو ہسارنگا کو کھیلنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ ان کی ویڈیوز دیکھیں، اور بہ طور پر بیٹر اپنا ہوم ورک پورا کریں۔

جب شعیب ملک نے کہا کہ ہسارنگا کو کھیلنے کے لیے اپنے آپ کو اور اپنا ارادہ مثبت رکھنا چاہیے، تو وسیم اکرم نے استفسار کیا کہ مثبت ارادہ کیا ہے؟

شعیب ملک نے جواب دیا کہ بگ بیش کھیلتے ہوئے میں نے رکی پونٹنگ سے ایک سوال کیا تھا، یہ اس وقت کی بات ہے جب ٹی ٹوینٹی کا فارمیٹ نیا نیا آیا تھا۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ عام طور سے کرکٹ میں ایک بیٹر ایک رنز لینے کے بارے میں سوچتا اور کوشش کرتا ہے، لیکن ٹی ٹوینٹی کے مخصوص کھیل میں بیٹسمین باؤنڈری مارنے کی سوچتا ہے، تو مثبت ارادہ یہ ہے کہ اگر آپ باؤنڈری مارنے گئے لیکن گیند مختلف آ گئی ہے تو آپ اسے روک کر ایک رنز کے لیے کھیل لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں