اشتہار

’پاکستان کے ساتھ ٹارگٹڈ سبسڈیز کی ترجیحات طے کرنا چاہتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپریز نے کہا ہے کہ پاکستان کےساتھ ٹارگٹڈسبسڈیزکی ترجیحات طے کرنا چاہتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایسٹرپریز نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف 9 ویں جائزہ اجلاس پر رابطے میں ہیں پاکستان انسانی بنیاد پر مستحق طبقات کی معاونت کا خواہشمند ہے۔

ایسٹرپریز نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ٹارگٹڈ سبسڈیز کی ترجیحات طےکرنا چاہتے ہیں پاکستان میں معاشی اصلاحات پر عمل درآمد تیزتر کرنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

نمائندہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی استحکام کیلئےحکومتی کوششوں میں معاون ہیں مالی سپورٹ کیلئے کثیرالجہتی، دوطرفہ امدادی پارٹنرز اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں