پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیع عرف ملا کی ہلاکت، پولیس چھاپے کی فوٹیجز سامنے آ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیع عرف ملا کی ہلاکت سے متعلق پولیس چھاپے کی فوٹیجز سامنے آ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پولیس سے مقابلے میں انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیع عرف ملا ہلاک ہو گیا تھا، پولیس نے اس چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں۔

فوٹیجز کے مطابق سمیع عرف ملا دیگر 5 ساتھیوں کے ہمراہ عمارت میں داخل ہوا تھا، اس کے ہمراہ کلاشنکوف بردار محافظ بھی تھے، سمیع ملا اور اس کے ساتھی عمارت کی بالائی منزل پر گئے۔

ملزم کے چند مسلح ساتھی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر رک گئے تھے، جب پولیس کا چھاپا پڑا تو اس دوران سمیع عرف ملا اور ساتھی فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا، فوٹیج کے مطابق عمارت کے گراؤنڈ فلور پر موجود ملزم کا ایک ساتھی بھی پولیس اہلکاروں کے پیچھے بھاگتا نظر آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 2 پولیس جوان ہیڈ کانسٹیبل اکبر خان اور پولیس کانسٹیبل مدثر دوران تعاقب زخمی ہوئے تھے، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم سمیع عرف ملا ہلاک ہوا۔

منشیات فروش سمیع عرف ملا 16 سے زائد مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں