لاہور: واپڈا نے کہا ہے کہ رواں سال کے اہداف کے حصول کے باعث مہمند ڈیم کی تعمیر آئندہ ماہ شروع ہو جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ واپڈا نے 2018 میں پانی اور پن بجلی میں اہم کام یابیاں حاصل کیں جس کے باعث مہمند ڈیم کی تعمیر آئندہ ماہ شروع ہو جائے گی۔
[bs-quote quote=”تین منصوبوں کی تکمیل سے پن بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 2 ہزار 487 میگا واٹ اضافہ ہوا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ دیامیر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا آغاز 2019 کے وسط میں متوقع ہے۔
واپڈا کے ترجمان نے مزید بتایا کہ 2018 میں عرصے سے تاخیر کے شکار 3 پن بجلی منصوبوں کو مکمل کر دیا گیا ہے جن میں گولن گول، تربیلا 4 اور نیلم جہلم منصوبے شامل ہیں۔
منصوبوں کی تکمیل سے پن بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 2 ہزار 487 میگا واٹ اضافہ ہوا، پن بجلی کی پیداوار 6 ہزار 902 سے بڑھ کر 9 ہزار 389 میگا واٹ ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی ماہرین نے دیامیر بھاشا ڈیم سائٹ کلیئر قرار دے دی
واپڈا کے مطابق پن بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 36 فی صد اضافہ ہوا۔ دوسری طرف ڈیمز کی تعمیر پر بھی 2018 میں اہم اہداف حاصل کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ مہمند ڈیم 49 سال پہلے منظور ہوا تھا لیکن اس پر کام شروع نہ ہو سکا، منصوبے سے 800 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی اور 12 لاکھ ایکڑ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہوگی۔
دوسری طرف عالمی ماہرین نے دیامیر بھاشا ڈیم کی سائٹ تعمیر کے لیے کلیئر قرار دے دی ہے، چییئرمین واپڈا مزمل حسین کے مطابق ڈیم کی تعمیر کے لیے سالانہ تین کروڑ ڈالر درکار ہوں گے۔