کراچی : اے آر وائی نیٹ ورک کی شکریہ پاکستان مہم کے تحت ہونے والا پاکستان کپ ہاکی ٹورنامنٹ واپڈا نے جیت لیا،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ تھے۔
اے آر وائی نیٹ ورک کی شکریہ پاکستان مہم کے تحت ہونے والے پاکستان کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں واپڈا نے پی آئی اے کے مقابلے میں 2 گول سے میچ جیت لیا. اس سنسنی خیز کو میچ کو دیکھنے کے لیے عوام کی کثیر تعداد عبدالستارایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں موجود تھی،شائقین نے بیس سال بعد اس اسٹیڈیم میں ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹ میں روایتی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فاتح ٹیم واپڈا کو سندھ حکومت کی جانب سے 20 لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنے والے پی آئی اے کی ٹیم کو 10 لاکھ اور تیسرے نمبر پر آنے والی نیشل بینک کی ٹیم کو 5 لاکھ روپے کا انعام پیش کیا بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ نے ہاکی اسٹیڈیم کا چکر لگایا ایک نمائشی گول کیا،شائقین کے نعروں کا اتھ ہلا کر جواب دیا اور فاتح ٹیم کے ہمراہ فوٹو سیشن کرایا
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان کپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ہاکی کے فروغ کے لیے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن سے ہاکی کے دورِ عروج کی دوبارہ بحالی کا وعدہ لیا انہوں نے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے جس کو آگے لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
تقریب سے اے آر وائی چینل کے چیئرمین حاجی اقبال اور گروپ ڈائریکٹر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک محبوب رؤف نے بھی خطاب کیا اور وزیر اعلیٰ سندھ کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہاکی کے فروغ اور شہر کی رونقیں بحال کرنے میں اے آر وائی کے کردار پر روشنی ڈالی۔