بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

وقار اور عامر کے ایک دوسرے کو ‘باؤنسر’

اشتہار

حیرت انگیز

بولنگ کوچ کے بیان پر فاسٹ بولر محمد عامر نے ردعمل دیتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ اللہ ہدایت دے جو ایسی سوچ رکھتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقاریونس نے کہا تھا کہ محمد عامر ورک لوڈ کےباعث ٹیم سے باہر نہیں ہوئے وہ پرائیوٹ لیگ بھی تو کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عامر کا ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنا ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

بابراعظم سے متعلق وقار یونس کا کہنا تھا کہ بابر ورلڈ کلاس پلیئر ہیں ان سے ٹیمیں ڈرتی ہیں ان کا انجرڈ ہونا پریشانی کا باعث ہے، قرنطینہ کی وجہ سے ٹیم کی تیاری آئیڈیل نہیں، بیٹنگ میں مسائل درپیش ہیں۔

جب ایک صحافی نے ٹوئٹر پر عامر سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے سے متعلق سوال کیا تھا فاسٹ بولر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وجہ تو وقار یونس ہی بتا سکتے ہیں،

وقار یونس کے بیان پر محمد عامر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ہدایت دے جو ایسی سوچ رکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں