اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آفریدی کا بیان متنازع نہیں تھا، وقاریونس

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس کپتان شاہد آفریدی کی حمایت میں بول پڑے، کہتے ہیں آفریدی کا بیان متنازع نہیں تھا۔

وقاریونس کا کہنا تھا کہ آفریدی کے بیان میں کچھ بھی متنازعہ نہیں ہے، انہوں نے جیسا محسوس کیا اپنے جذبات کو ویسے ہی بیان کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ فی الحال ہمیں یہ سب یہیں ختم کردینا چاہیئے اور شاہد آفریدی کی ذات کو مزید متنازعہ نہیں بنانا چاہئے، ہم یہاں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں تو ہمارا دھیان دوسری ٹیموں کو شکست دینے میں ہونا چاہئے۔

وقاریونس نے ٹیم کو بھی پیغام دیا کہ لڑکوں کو چاہئے کہ کھیل پرتوجہ دیں اورباقی تمام چیزوں کو پسِ پشت ڈال دیں، اچھی کرکٹ کھیلیں اورقوم کے لئے کھیلیں۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ممکنہ طورپر شاہد آفریدی کی آخری پرفارمنس ہے اور وہ فارم میں آنے کے لئے بھرپورجدو جہد کررہے ہیں۔ وقاریونس نے کہا ہے کہ اچھی فارم ہمیشہ محض اچھی اننگ کی دوری پرہوتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں