اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

وقار کا شاہین کو بمراہ کی ’کاپی‘ کرنے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی لیجنڈ وقار یونس نے اسٹرائیک باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو مشورہ دیا کہ اگر وہ ورلڈ کپ میں اثر ڈالنا چاہتے ہیں تو ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ سے سیکھیں۔

شاہین اپنی رفتار اور فٹنس کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں اور ورلڈ کپ کے تینوں کھیلوں میں غیرمتاثر کن رہے ہیں اور انہوں نے 139 رنز کے عوض صرف 4 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

بھارت میں بطور کمنٹیٹر موجود وقار یونس نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ان کی فٹنس میں کوئی مسئلہ ہے یا نہیں لیکن ان کی بولنگ میں ڈسپلن کی کمی ہے اور وہ وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جب آپ ایک ہی چیز کو بار بار کرتے ہیں، جیسے شاہین اپنے یارکر کو لگاتار کرتے ہیں تو بلے باز یہ جان جاتے ہیں اور وہ اس کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔

- Advertisement -

وقار نے مشورہ دیا کہ شاہین کو بمراہ کی قائم کردہ مثال کی پیروی کرنی چاہئے جسے انہوں نے "ٹاپ بالر” کے طور پر بیان کیا۔

وقار نے کہا کہ بمراہ دباؤ بنا رہے ہیں اور ان کی لائن آف اسٹمپ کے اوپر ہے اس نے پاکستان کے خلاف اچھی گیند بازی کی اور وکٹ حاصل کرنے کے لیے دباؤ بنایا۔

وقار نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی باؤلنگ میں "نظم و ضبط کی کمی” ہے مجھے نہیں لگتا کہ یہ صرف ایک بولر کی کمی کی وجہ سے ہے جو کہ نسیم شاہ ہے وہ شاہین کے ساتھی بولر تھے اور دباؤ بنا کر رکھتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں