موہالی: ہیڈ کوچ وقاریونس نے احمد شہزاد اورعمراکمل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوپرنمبرپربیٹنگ کاشورمچانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، آج موقع ملاتھا،انھوں نے آج کیاکیا؟۔
میچ کے بعد ہیڈ کوچ وقاریونس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے احمد شہزاد اور عمراکمل پربرہم ہوگئے، وقاریونس نے کہا کہ جو بیٹسمین ٹاپ آرڈر پرکھیلنےکی شکایتیں کرتے ہیں اُنھوں نے آج کیا کیا۔
ہیڈ کوچ نے کہا اچھےآغاز کے باوجود ہارنے پرافسوس ہے، احمد شہزاد اورعمراکمل نے کافی گیندیں ضائع کی، انہیں آج پرفارم کرنے کا موقع ملاتھا۔
وقاریونس نے کہا کہ امید پردنیا قائم ہے،ہم نے بھی امید لگالی ہے، لیکن چانس بہت کم ہے، جس طرح کی کرکٹ کھیلی ہے،سیمی فائنل میں جانے کے مستحق نہیں ہیں۔
وقاریونس نے نیوزی لینڈ کےخلاف شکست کوتکلیف دہ قراردیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ساتھ مسقتبل کافیصلہ پاکستان لوٹ کرکروں گا۔